Published: 16-07-2023
(رانا مہتاب اسلم سے)قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ میاں محمد اکرم کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل و انچارج نمائندگان پولیس رپورٹ نیوز، بے نقاب نیوز رانا مہتاب اسلم نے ملاقات کی میاں محمد اکرم کو بطور ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ملاقات کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ میاں محمد اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سرکل لالہ موسیٰ کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا صحافیوں اور شہریوں کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی مزید ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ میاں محمد اکرم نے کہا کہ میں صحافیوں کی وساطت سے تمام اہلیانہ سرکل لالہ موسیٰ کی عوام کو یہ میسج دینا چاہتا ہوں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں کوئی بھی ایسا شخص کسی بھی سرگرمی میں نظر آئے تو فوران اپنے متعلقہ تھانے یا کسی بھی قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے قانون کے مطابق اس کو سزا دلوا سکے عوام الناس کو انصاف اور میرٹ دینے کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔