گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن: 4 ملزمان گرفتار،3 عدپسٹل 30بور اورشراب برآمد، مقدمات درج

Published: 16-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کا روائیاں جاری! 4 ملزمان گرفتار،3 عدپسٹل 30بور اورشراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان ہارون وینسن ولد وینسن ہارون سکنہ لالہ موسیٰ سے پسٹل 30بور اورمحمد بلال ولد لیاقت علی سکنہ لالہ موسیٰ سے شراب برآمد کرلی۔تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اجمل ولد محمد راسب کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بو ر برآمد کر لیا جبکہ تھانہ شاہین چوک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عمران قادر ولد قادر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ نا جائز پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آگاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات