جید علماء اوراکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں‘ سی پی او سید خالد ہمدانی

Published: 16-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے سینئر پولیس افسران و جید علماء پر مشتمل کاروان امن پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید پہنچ گیا،ایس پی راو ل فیصل سلیم،ڈی ایس پی سیکورٹی مرزاطاہر سکندر،اسسٹنٹ کمشنرصدر سمیت ایس ایچ اوپیرودھائی کی شرکت،کاروان امن میں حافظ اقبال رضوی،پیر اظہارشاہ بخاری،پیر ریاض حسین شاہ،علامہ زاہد حسین کاظمی،قاضی عبدالشکور،حافظ قاسم ایوب، شوکت جعفری،عتیق الرحمن شاہ، سائیں اعجاز،یاسر اقبال رضوی، طاہر تاج بھٹی،مفتی قاسم،چوہدری عبدالمجید اوردیگر ممبران بھی شامل تھے،ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس ہوا،علما ء کرام نے کہا کہ سینئر پولیس افسران اورجید علماء پر مشتمل کاروان امن لے کرحاضر ہوئے ہیں، کاروان امن سے ہر سال کی طرح امسال بھی بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام جائے گا، ہمیں اپنے ملک کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے،سی پی اوراولپنڈی کے شکر گزار ہیں کے انہوں نے ہم سب کو متحرک کیا،سب ملکر محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کریں گے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ خوش قسمتی ہے کہ جید علماء اوراکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں، کاروان امن میں شرکت پر علماء کرام اوراکابرین کا شکرگزار ہوں،علماء واکابرین کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اورایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی اورمحبت اوریگانگت کی فضا کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
 

اشتہارات