گجرات پولیس: DSP/SDPO سرکل لالہ موسیٰ میاں محمد اکرم کااپنے دفتر میں صحافیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد

Published: 16-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ رانا مہتاب اسلم سے)گجرات پولیس: DSP/SDPO سرکل لالہ موسیٰ میاں محمد اکرم نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ صحافیوں کی جانب سے ڈی ایس پی محمد اکرم کو لالہ موسیٰ سرکل کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی محمد اکرم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہماے معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے پولیس اورمیڈیا کا آپس میں تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے جو بھی باتیں اعلیٰ افسران تک نہ پہنچ پائیں وہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہو جاتی ہیں میڈیا ہمارے معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں میڈیا کے تمام دوست مثبت صحافت کے ساتھ اپنے فرائض کو سر انجام دیں میڈیا اور عوام کے تعاون سے جرائم کا یقینا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
 

اشتہارات