شہریوں کی شکایات کا فوری حل اولین ترجیح ہے: نصر اللہ کنگ

Published: 17-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل)میونسپل کارپوریشن گجرات کے چیف سینڑی انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو ترجییی بنیادیوں پر حل کیاجارہاہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیاجارہاہے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر چیف سینڑی انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ اپنی نگرانی میں کام کروارہے ہیں انھوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا اور اس پر عمل کرنا میں عبادت سمجھ کر کرتاہوں جس طرح میں شہر بھر میں صفائی کے کام کو اپنی نگرانی میں کرواتاہوں اور شہر کے چوکوں چوراہوں میں بھی صفائی کا نظام آگے سے بہتر کیاجارہاہے پودوں کو پانی دینااور شہر میں اس پر عمل کرواناہمارا فرضی عمل ہے صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئیے جانے والے تمام اقدامات کا جائزہ کیاجاتاہے کیونکہ ہماری گاڑیاں روزانہ مختلف پوائنٹوں سے کوڑا اٹھا کر شیخ سکھا ڈمپ پر تلف کیاجاتا ہے تمام سپر وائزراورسینڑی انسپکٹر روزانہ کی بنیاد پر اپنی اپنی یونین کونسل میں کام کرواتے ہیں اور جوبھی مسئلہ ہو اس کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی انہوں نے کہاکہ علاقے سے گندگی کا خاتمہ اور سیوریج کا نظام بہتر سے بہتر بنایاجارہاہے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیخ ہے سیوریج کے نظام میں بہتری لائی جارہی ہے صفائی کا نظام موثر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد مانیٹرنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ جس طرح عوام کی خدمت کررہے ہیں اور یہ ہی سلسلہ اسی طرح چلتارہے گاہمارا کام ہے لوگوں کے مسائل حل کرنا اور اس پر عمل کرانا ہے شہر کے لوگوں نے ہمیشہ ہی ہم سے پیار کیاہے اور ہم نے شہر کے لوگوں کے ساتھ ان کے پیار میں کوئی کسر نہیں چھوڑی شہری صفائی کا نظام بہتربنانے کیلئے کارپوریشن کا ساتھ دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں بہتریں کام کرنا ہم پر اخلاقی فرض ہے وہ صبح سے لیکر شام تک اپنی ڈیوٹی کو نیک نیتی اورایمانداری کے ساتھ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے
 

اشتہارات