ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاکستان کل بھارت کے مدمقابل آئے گا

Published: 18-07-2023

Cinque Terre

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان کل بھارت کے مدمقابل آئے گا۔گروپ بی کی دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کو شکست دی تھی۔روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔دوسری جانب گروپ میں اے میں صورتحال پیچیدہ ہے، جہاں افغانستان اپنے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلہ دیش دو میچوں ایک کامیابی سمیٹ کر 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ میزبان سری لنکا 2 میچوں میں دو پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔اگر سری لنکا کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں عمان سے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا جبکہ بنگلہ دیش آج افغانستان کے مدمقابل ہے۔

اشتہارات