میسی نے رونالڈو کو ایک اور محاذ پر پیچھے چھوڑ دیا

Published: 18-07-2023

Cinque Terre

ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اور محاذ پر پیچھے چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ کر امریکی فٹبال کلب انٹرمیامی میں شامل ہونے والے لیونل میسی کے اعزاز میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کو دنیا بھر میں 3.5 بلین (ساڑھے 3 ارب سے زائد) افراد نے براہ راست دیکھا، حالانکہ میسی کے سوشل میڈیا پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے کم فالوورز ہیں۔قبل ازیں پرتگالی سپر اسٹار رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں اچانک سعودی کلب النصر کو جوائن کرلیا تھا اور دنیا کے سب سے زیادہ معاوضے والے فٹبالر بننے کا اعزاز سمیٹا تھا تاہم انکی اس تقریب کو ( 3 ارب سے زائد) ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔دوسری جانب میسی کی انٹرمیامی میں شمولیت کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اسپورٹس ٹیم بن گئی ہے جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

اشتہارات