امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے شادی کے دو سال بعد علیحدگی اختیار کرلی

Published: 18-07-2023

Cinque Terre

امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے اور شوہر ڈالٹن گومز نے شادی کے دو سال بعد علیحدگی اختیار کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے نے علیحدگی کے کچھ مہینوں بعد شوہر ڈالٹن گومز سے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصالحت کی کوششوں میں ناکامی کے بعد گرانڈے اور ڈالٹن کی طلاق کا امکان ہے تاہم دونوں اب بھی دوست ہیں اور باقاعدگی سے فون پر ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اریانا گرانڈے اور ڈالٹن گومز نے 2021 میں مونٹیسیٹو میں اپنے گھر پر ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی جبکہ اپنی شادی سے کئی ماہ قبل منگنی کی تھی اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران ایک ساتھ کافی وقت گزارا۔واضح رہے کہ اریانا گرانڈے فلم وکڈ کی شوٹنگ کے دوران لاس اینجیلس میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں جس کے باعث جوڑے کے درمیان تلخیاں آئیں۔

اشتہارات