صفدر حسین ورک کا احمد نواز شاہ کے ہمراہ دورہ

Published: 19-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او احمد نواز شاہ کے ہمراہ تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں تحصیل سطح پر محرم و الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل، چیف و پولیس افسران  اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں، چیف افسران جلوسوں کے روٹس کی صفائی یقینی بنائیں جہاں جہاں گلیوں سڑکوں کی مرمت درکار ہے فوری پیچ ورک کروایا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں، صرف روایتی اور رجسٹرڈ جلوس اور مجالس کی اجازت ہوگی، منتظمین مجالس کے وقت اور جلوسوں کے روٹس میں کوئی تبدیلی نہ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمسم مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی کے ساتھ بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران تمام محکمے الرٹ رہیں گے۔
 

اشتہارات