خالد حسین لڑ گروپ کی شدید فائرنگ4گرفتار

Published: 19-07-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) گجرات تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری!خالد حسین لٹر گروپ کی طرف سے شدید فائرنگ کرنے پر 4نا جائز اسلحہ بردار گرفتار، 2عددرائفل12بور،1عدد ویگو ڈالا برآمد پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل غلام محمدکی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے غلام مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے پرملزمان۔1۔ محمد خالد ولد محمد صدیق سکنہ فیصل آباد، 2۔ اصغر علی ولد بشیر احمد سکنہ خانیوال،  3۔ دانیال ذوالفقار احمدسکنہ جہلم  4۔ ارتضیٰ علی ولد تجمل حسین سکنہ رسول پور کھوڑی گجرات کو  ہوائی فائرنگ کر نے پر گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضہ سے 2عددرائفل12بور، اور گاڑی ویگو ڈالا برآمدکر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات