Published: 23-07-2023
بالی ووڈ اداکار راگھو جوئل نے شہناز گِل کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ کے دوران قربتیں بڑھی تھیں جبکہ دونوں کو کئی مواقعوں پر ساتھ بھی دیکھا گیا، جس پر افواہیں گردش کررہیں تھی کہ راگھو جوئل، شہناز گِل کو ڈیٹ کررہے ہیں۔بالی ووڈ ڈانسر اور اداکار راگھو جوئل نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ساتھ کام ضرور کررہے ہیں، آپ سب کے سوالات فطری ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کررہے، میں ابھی بھی کنوارہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تین فلمیں چند مہینوں میں ریلیز ہونے والی ہیں البتہ میں نے اپنے کام سے شادی ضرور کرلی ہے، فی الحال سنگل رہنا چاہتا ہوں اور میرے پاس رشتے میں رہنے کا کوئی منصوبہ یا وقت نہیں۔