سرگودھا: ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سے نومولود کے اغواء کار اور سہولت کار گرفتار

Published: 23-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سے نومولود کے اغواء کار اور سہولت کار گرفتار، گرفتار ملزمہ نے 6 روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال سے نومولود کو اغواء کیا تھا، ملزمہ نے دوسری شادی بچانے کے لئے  نومولود اغواء کیا، نومولود کی برآمدگی اور خاتون کی گرفتاری کے لئے 6 سے زائد خصوصی ٹیمیں بنائی گئی تھیں،  پولیس کی خصوصی ٹیموں نے اغواء کار خاتون کی شناخت کے بعد گرفتاری کے لئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، گرفتاری کے خوف سے خاتون گزشتہ روز نومولود کو تحصیل ساہیوال کے علاقہ میں رکشہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی،  ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لک اڈہ سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ اور سہولت کار خاتون کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او
 

اشتہارات