ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور اسلحہ برادروں کیخلاف آپریشن: 7ملزمان گرفتار

Published: 23-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نوازشاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اوراسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل غلام محمد گجرکی زیر نگرانی،ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ  نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔مبارک شاہ 2۔محمد نعیم 3۔ محمد عارف4۔وجیع الحسن5۔ دانیال6۔خیر خاں شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے  5عدد رائفل 12بوراور پسٹل30بور برآمد کر لیا۔ جبکہ تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے منشیات  فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے ہوئے ملزم عمر بٹ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
 

اشتہارات