شادمان کالونی میں پیچ ورک مکمل‘ سیوریج کا مسئلہ حل کرنا چوہدری شافع حسین کی ترجیح ہے: علی ابرار جوڑا

Published: 25-07-2023

Cinque Terre

(عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)شادمان کالونی میں اب تک گیارہ گلیوں سمیت متعدد مقامات پر پیچ ورک ہو چکا سیوریج کا مسئلہ حل کرنا بھی چوہدری شافع حسین کی پہلی ترجیح ہے چوہدری شافع نے نہ خود کمیشن لیا نہ کسی کمیشن مافیا کو گھسنے دیا جتنے فنڈز ائے پوری ایمانداری سے خرچ کیے گئے ان خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ ق چوہدری علی ابرار جوڑا نے گزشتہ روز شادمان کالونی میں شمروز علی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری علی ابرار جوڑا کا کہنا تھا کہ شہر میں پلاننگ نہ ہونا بھی ایک مسئلہ ہے اگر دو تین گھر متاثر ہو کر ساٹھ گھروں کو فائدہ ہوتا ہے تو  یہ گھاٹے کا سودا نہیں سیوریج کا پہلے ہی مسئلہ تھا اوپر سے مغل کالونی کا پانی بھی اس لائن میں ڈال دیا گیا انہوں نے بتایا کہ شادمان کالونی میں اب تک پانچ کروڑ روپے گلیوں نالیوں کی تعمیر پر خرچ ہو چکے اب چوہدری شافع حسین نے میری تجویز اور سفارش پر ایک کروڑ روپے کے مزید فنڈز شادمان کالونی کے لیے منظور کر لیے ہیں جن سے گلی رمیض ڈار،منور بٹ کے گھر کے سامنے پیچ ورک،کمیونٹی سکول اور ملک ریاض،چوہدری اقبال جوڑا والی  گلی سمیت پانچ نئی گلیاں بنائی جائیں گی علی ابرار جوڑا کا کہنا تھا کہ کمیونٹی سکول کی گلی کی کسی نے سفارش نہیں کی وہ میں نے بچیوں کی پانی میں سے گزرتے ویڈیو دیکھ کر بنانے کا فیصلہ کیا کوشش کی کہ شادمان کو ترجیح دی اور تیرہ میں سے پانچ کروڑ شادمان کو دے دیا اور اب مزید ایک کروڑ اس کالونی پر خرچ کیا جا رہا ہے اقبال جوڑا کے گھر کے قریب رہ جانے والی سڑک پر ٹف ٹائل کا کام کل سے شروع ہو جائے گا ان کا کہنا تھا کہ  سیوریج کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو گا جب تک وہ نا مکمل سیوریج لائن مکمل نہیں ہوتی اسوقت تک یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو سکتا لنک جناح روڈ سے صوفی ہوٹل تک نالے کی مکمل صفائی کرائی گئی اس نالے سے منوں کے حساب سے پلاسٹک بیگ،رضائیاں،پمپرز سمیت بہت کچھ نکلا یہ شہریوں کی ذمہ داری ہے ہے وہ بھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں شادماں کے سیوریج کے لیے نیا جنریٹر اور موٹر لگائی جا رہی ہے تاکہ نکاسی آب بہتر ہو سکے کوشش کر رہے ہیں کہ سیوریج نالوں کو مزید صاف کروایا جائے شادمان کی ویلفیئر سوسائٹی کو بھی فعال ہونا چاہیے تاکہ ہم ان کے ساتھ بھی مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کریں چوہدری شافع کو موقع دینا چاہیے جو بے لوث ہو کر کام کر رہے ہیں اور ان کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ جتنے بھی یہاں کام ہو۔
 

اشتہارات