گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی 12.5کلو سے زائد چرس برآمد

Published: 25-07-2023

Cinque Terre

گجرات (چو ہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کاروائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی  12.5کلو سے زائد چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ ڈنگہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈنگہ سے وڑائچانوالہ آنے والی ایک کا ر میں سوار منشیات فروش بھاری مقدار میں منشیات لے کر جا رہے ہیں۔اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر بشارت نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دے کر ناکہ بندی کر دی۔ڈرائیوپولیس ناکہ دیکھ کر کار کوچھوڑ کربھاگ گیا جس کا تعاقب کیا مگر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا جبکہ کار کی تلاشی لینے پر پلاسٹک توڑے سے.5 12کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی اورسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نوازشاہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں،منشیات کا زہربے شمار قیمتی جانیں لے چکا ہے۔ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
 

اشتہارات