Published: 30-07-2023
(رانا مہتاب اسلم سے)دسویں محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اور مین جلوس کے ساتھ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے مٹنے کے لیے ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر حسین بھٹی کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ شہر بھر میں پولیس کے مستعد افسران و جوان، لیڈیز پولیس اور دیگر اداروں کے افسران اپنے فرائض منصبی ادا کیے ہیں، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر تنویر حسین بھٹی نے بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل رانا مہتاب اسلم کے ساتھ دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اہم ذمہ داری ہے دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات احمد نواز شاہ اور ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی قیادت میں تمام لالہ موسی شہر میں میں خود پٹرولنگ کر کے تمام ڈیوٹی پر امور ملازمین کی چیکنگ کی ہے لالہ موسی کو پرامن بنانے میں، لالہ موسی کے شہریوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات سمیت تمام دیگر ویلفیئر سوسائٹی کا بھی اہم کردار ہے میں ان تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو کہ پولیس کے ساتھ کوئی بھی موقع ہو تو تعاون کرتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر تنویر حسین بھٹی کی دس محرم الحرام کے اہتمام موقع پر دوران ڈیوٹی بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل، رانا مہتاب اسلم کے ساتھ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام پولیس افسران و ملازمین کا تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی فرائض کو سر انجام دیا