ملزمان موٹر سائیکل آٹو پارٹس کی معروف کمپنی کا مال چوری سے بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Published: 30-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)گجرات: دکاندار موٹر سائیکل آٹو پارٹس کی معروف کمپنی آٹو موٹو پاکستان کا مال بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار گجرات شہر اور جلالپور جٹاں کے دکاندار‘ موٹر سائیکل آٹو پارٹس کی معروف کمپنی کا مال بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گجرات اور مضافات کے کچھ دکاندار جعلی مال بیچنے میں ملوث پائے گئے جس پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع ہو گئی۔ یہ تفتیش ایف آئی اے گجرات کے ہاتھوں میں تھی، سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ان دکانداروں پر کافی عرصہ سے نظر رکھی جا رہی تھی اور یہ دکاندار جعلی مال کو تھوڑی مقدار میں اپنی دکان پر رکھتے تھے جبکہ ان کو یہ سامان نوید اختر نامی نوسر باز اپنے گھر سے سپلائی کر رہا تھا اور تا حال مفرور ہے۔ یہ دکاندار کمپنی کا تھوڑا سا اصلی مال خرید کر سامنے رکھتے تاکہ چھاپہ پڑنے پر صرف اصلی مال پکڑا جائے لیکن ایف آئی نے مخبروں کا جال بچھایا اور ان دکانداروں کے ملازمین سے اندر کی خبریں حاصل کر لیں۔ پکڑا جانیوالا ایک دکاندار تیمور آٹوز گجرات  مفرور ہونیوالے نوید اختر نوسر باز کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ جوکہ دو سال کے عرصہ سے اس قبیح فعل میں ملوث اور لاکھوں روپے کا جعلی مال بیچ کر کمپنی اور اپنے کسٹمر کی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا چکا ہے۔ مبینہ طور پر ملزم مفرور نوید اختر گوجرانوالہ کے جعلساز سلیم احمد کا فرنٹ مین بتایا جاتا ہے۔ سلیم احمد پہلے سے چوری اور فراڈ کے مقدمات میں نامزد بیان کیا جاتا ہے اور کافی عرصہ سے جعلی سامان اپنے گھر میں بنا بنا کر نوید اختر اور دیگر جعلسازوں اور نوسر بازوں کو سپلائی کر رہا ہے ملزمان پہلے کسی بھی کمپنی سے ڈائریکٹ ایک نمبر سامان خریدتے ہیں پھر اس کمپنی کے ملازمین کو ساتھ ملا کر گوداموں سے سامان چوری کرواتے ہیں اور بعد ازاں اس مال کی جعلی کاپی بھی تیار کروا کر بیچتے ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور شریف کاروباری حضرات کے معاشی قتل عام میں ملوث ان نوسربازوں اور جعلسازوں کو گھر میں گھس کر پکڑیں گے اور مکمل قانونی کاروائی کر کے ان کو سزا دلوائیں گے۔یہ اور قابل ذکر ہے کہ تاحال تاجر برادری یہاں پکڑے جانے والے دکانداروں کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں ایا تاہم امید کی جا رہی ہے کہ ایف ائی اے کی تحقیقات میں اصل حقائق جلد سامنے ا جائیں گے
 

اشتہارات