ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس‘ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ ڈپٹی کمشنر

Published: 01-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی کاردگرگی، وسائل کے استعمال، ہیومن ریسورس، جاری ترقیاتی اسکیموں اور ہیلتھ اتھارٹی کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ سمیت تمام ہسپتالوں سے ایم ایس و ڈی ڈی ایچ ایوز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تمام ہسپتالوں میں موجود بجٹ اور دیگر وسائل صرف اور صرف مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں، محکمہ صحت کی جاری ترقیاتی اسکیموں کو فی الفور مکمل کیا جائے، ڈینگی کی روک تھام کے بھرپور اقدامات کئے جائیں،  ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر و عملہ کی کمی پوری کی جائے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب سے اضافی ہیومن ریسورس کے لئے درخواست کی جائے، اگلے سال کے بجٹ میں صرف اتنا کی بجٹ حکومت پنجاب سے ڈیمانڈ کیا جائے جتنا ضلع میں ضرورت ہو، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کئے جائیں، الائیڈ ڈیپارٹمنٹ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مریضوں کو تمام ادویات سرکاری ہسپتالوں میں ہی فراہم کی جائیں مریضوں کو باہر سے اددویات کی خریداری نہ کرنی پڑے، محکمہ صحت اددویات کی خریداری کا عمل جلد مکمل کرے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وسائل کا استعمال صرف اور صرف مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ضلع بھر میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو فلفلوز مکمل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
 

اشتہارات