تیل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ‘بجلی،گیس بلوں‘پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے) پاکستان مرکزی مسلم لیگ گجرات کی جانب سے کچہری چوک سے گجرات پریس کلب تک پٹرولیم، بجلی اور گیس بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حکومت پاکستان سے، بجلی،گیس،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب،بجلی،گیس،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ گجرات کے کارکنان نے گجرات پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ گجرات کے صدر چوہدری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محمد سجاد، چوہدری حذیفہ وڑائچ، چوہدری الیاس احمدوڑائچ، ندیم بٹ، عثمان ملک، طارق محمود، عبدلواحد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرحکومت مخالف اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مقررین نے حکومتی فیصلے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی،گیس،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا حالیہ فیصلہ واپس لے۔ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے، حکومت آہستہ آہستہ عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہونے دے گی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ گجرات چوہدری سلیمان شوکت ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کی نااہلی نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ ہم آج عالمی اداروں کے غلام بن چکے ہیں آج ملک میں بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں وہ مقرر کررہے ہیں۔ ملک کو آج غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ پاکستان اور اس کے عوام کی ترجمان جماعت ہے ہم عالمی اداروں کی غلامی کو قبول نہیں کرتے اور نہ کرنے دیں گے۔ آج ہمیں اپنے بل بوتے پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل گجرات محمد سجاد نے کہا کہ آج عام پاکستانی کی کیا حالت ہوچکی ہے حکومت کو اس کا علم نہیں۔ ملک میں اعلی افسران کو تو سہولیات دی جارہی ہیں اور عام آدمی کا کچومر نکالا جارہا ہے۔ آٹا، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی عوام کے بس سے باہر ہوچکی ہے۔
 

اشتہارات