Published: 06-08-2023
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’چندرمکھی2‘ میں اداکارہ کے کردار کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ فلم میکرز کی جانب سے آفیشل طور پر جاری کیے گئے پوسٹر میں اداکارہ نے بھاری زیورات اور عمدہ ساڑھی پہنی ہوئی ہے اور وہ کیمرے کی طرف دلفریب انداز میں دیکھ رہی ہیں۔’چندرمکھی2‘ کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداح کنگنا رناوت کے پرکشش کردار کو بہت پسند کررہے ہیں۔پوسٹر کو جاری کرنے کے ساتھ شائقین کو خبر دی گئی ہے کہ فلم تامل، ملیالم، تیلگو، کناڈا اور ہندی زبان میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کو مشہور فلمساز پی واسو بنارہے ہیں اور یہ 2005 کی ہارر کامیڈی بلاک بسٹر ’چندرمکھی‘ کا سیکوئیل ہے۔ہارر کامیڈی ’چندرمکھی2‘ 19 ستمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔