Published: 06-08-2023
کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے ایک نجی ٹی وی شو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جنات اور پریاں نظر آتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا جی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان مدعو تھیں جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا کہ وہ کتنے مذہبی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے دادا ایک حکیم اور بہت مذہبی آدمی تھے۔ ان کے پاس مؤکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی۔ اور لوگ ان کے پاس اپنی دعاؤں کے لیے آتے تھے اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہوجاتی تھیں۔میرا جی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی دادی اور دادا کے پاس رہتی تھی اور ان کے پاس بھی اپنے دادا جیسی طاقت تھی۔ وہ پریوں یا مؤکلوں کو دیکھ سکتی تھیں جو ان کے دادا کے قابو میں تھے۔واضح رہے کہ میرا پاکستانی اور ہندوستانی فلم انڈسٹری دونوں میں کام کرنے والی اداکارہ رہ چکی ہیں جبکہ وہ پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد ان کی فالوورز ہے۔