Published: 12-08-2023
لاہور: شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کیلیے بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ اور اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی، پڑوسیوں کا ایک دوسرے پر بہت حق ہوتا ہے،پاکستان نے مشکل وقت میں بھارت کو سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں آتی تھیں، تب بھی ہماری حکومت نے بھارت کو سپورٹ کیا، اسی تعلق کو بہتر بنانا چاہیے، کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔