عدالت نے بھارتی اداکارہ کو قید کی سزا سنادی

Published: 12-08-2023

Cinque Terre

 چنئی: ماضی کی معروف اداکارہ جیا پرادا کو چنئی کورٹ نے چھ ماہ جیل اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کئی برس پرانا ہے اور اس میں اداکارہ کے بزنس پارٹنر رام کمار اور راجا بابو بھی مجرم پائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چنئی میں اداکارہ ایک سینما ہال کی مالک تھیں اور معاشی بحران کی وجہ سے اسے بند کردیا گیا، سینما ورکروں نے تنخواہوں میں کٹوتی پر اداکارہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہوا تھا۔جیا پرادا نے مبینہ طور پر کٹوتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ تھیٹر اسٹاف کے تمام بقایاجات ادا کردیں گی اور انہوں نے عدالت سے کیس کو ختم کرنے کی درخواست بھی کی۔عدالت نے اداکارہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چھ ماہ جیل اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔جیا پرادا ستر اور اسی کی دہائی کی بالی وڈ اور تیلگو انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ ہیں اور اپنے عروج کے زمانے میں انہوں نے شوبز چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا تھا اور وہ اب بی جے پی کا حصہ ہیں۔

اشتہارات