Published: 15-08-2023
وزیر آباد (سلیمان علی بٹ سے) 14اگست جشن آزادی کے سلسلے میں مرکزی دفتر فتح گڑھ مسلم لیگ ن میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا پاکستان کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ تھیں‘ اس موقع پر سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ 14اگست ہماری آزادی اور خود مختاری کا دن ہے۔ پاکستان کی آزادی میں لاکھوں شہداء کا خون اور بہو‘ بیٹیوں کی عصمتوں کی قربانی شامل ہیں‘ ہمیں اس آزادی کی قدر اور پاکستان کی عزت و وقار استحکام کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے یوم پاکستان کے شہداء کو ہر گز نہ بھولیں۔ تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں چوہدری محمد طارق گجر‘چوہدری زیب رسول سندھو‘چوہدری فیض رسول سندھو‘حافظ رحیم طارق گجر‘چوہدری زمان افضل سندھو‘چوہدری وارث علی سندھو‘چوہدری اختر علی باگڑی‘چوہدری وقار انور ورک‘چوہدری ہارون سندھو‘چوہدری محمد ساجد ورک سمیت دیگر مسلم لیگ ن کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اہتمام پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے سید سکندر ولایت بخاری نے روح پرور دعا کروائی۔