ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ

Published: 15-08-2023

Cinque Terre

 لاہور: بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، مارکیٹنگ کمپنیوں نے مزید 10روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی۔ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ صرف دو دن میں فی کلو قیمت میں 20روپے بڑھ گئے، بڑھتی قیمت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اب فی کلو قیمت 210 سے بڑھ کر 220روپے فی کلو پہنچ گئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ اب گھریلو سلنڈر 2495روپے کے بجائے 2615روپے اور کمرشل سلنڈر 9580روپے کے بجائے 10030روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3015 اور کمرشل سلنڈر 11600روپے تک پہنچ گیا۔

اشتہارات