Published: 15-08-2023
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ انکی مکمل توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے فینز کو اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کی خواہش سے بخوبی واقف اور ان کی بے تابی کا اندازہ ہے لیکن اس کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔بابراعظم کی شادی کی تاریخ تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ایک بات ضرور کنفرم ہے کہ دنیائے کرکٹ کے صف اول بیٹر ورلڈکپ کے فوری بعد دلہا نہیں بننے جارہے۔واضح رہے کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔کپتان بابراعظم کی شادی کے حوالے سے گزشتہ سال خبر سامنے آئی تھی کہ اُنکی شادی کزن (خالہ کی بیٹی) سے ہونے کی توقع ہے۔