Published: 15-08-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کے ویژن کے مطابق ضلع گجرات میں ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے موضع شیخ سکھا کے مقامی سکول میں نئے لوڈر رکشے فراہم کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول شیخ سکھا میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اب چمکیں گے دیہات پروگرام کاباقاعدہ افتتاح کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محسن رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد وڑائچ سمیت معززین شیخ سکھا اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اب گاؤں چمکیں گے'وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا انقلابی قدم ہے، پروگرام کے تحت ضلع بھر کی 139 یونین کونسلز میں مقامی آبادی کے تعاون سے سینٹری ورکرز، لوڈر رکشے فراہم کئے جائیں گے، مقامی افراد کی مشاورت سے کوڑا تلف کے مقامات کی نشاہدہی کی جائے گی، گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی صفائی کا نظام وضع کیا جائے گا، دیہات کی بنیاد ویلیج کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ابکی نگرانی کریں گے، گاؤں میں صفائی، نکاسی آب کا بہترین نظام متعارف کروایا جا چکا ہے۔ ہر گاؤں کی بنیاد پر بہترین صفائی، نکاسی کا آب اور سالڈ ویسٹ کی تلفی یقینی بنائی جائے گی، ویلیج سطح پر قائم کمیٹی کی مشاورت سے گاؤں کا نظام چلایا جائے گا، گاؤں کی سطح یومیہ اجرت پر چوکیدار بھی تعنات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلد پروگرام کو ضلع بھر کی 139 یونین کونسلز تک بڑھا دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ہر گاؤں میں صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بہترین اقدامات یقینی بنائیں گے۔