Published: 15-08-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے عوامی شکایات پر لنڈپوراور حبیب پور کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علاقہ میں کھڑے پانی اور سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی نکاسی کے فوری اقدامات کئے جائیں، اور علاقہ مکینوں کے مسائل حل کئے جائیں۔