Published: 17-08-2023
(رپورٹ:۔رانا مہتاب اسلم سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم اور امن کمیٹی لالہ موسیٰ و کرسچن کمیونٹی لالہ موسیٰ کے مابین اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم نے میٹنگ کے شرکاء سے کہا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی،مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے جبکہ شرکاء کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کی فضا ء قائم رکھنے کیلئے پولیس او دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔