پنڈی بھٹیاں موٹروے:۔ مسافر بس میں آگ لگ گئی‘ 18سے زائد افراد جاں بحق‘ 10سے زائد خمی

Published: 20-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)پنڈی بھٹیاں موٹروے M4 پر پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی‘جس کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی حادثہ صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس آج علی الصبح تقریباً چار بجے پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک پک اپ وین سے ٹکرا گئی۔ پک اپ وین میں ڈیزل کے ڈرم موجود تھے جس کے باعث بس میں فوراً آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
 

اشتہارات