Published: 22-08-2023
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر منظر عام پر آ گئے، انہوں نے سائفر کیس میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کی ہے۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر منظر عام پر آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کی خبر غلط تھی۔ مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔اسد عمر نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں اور اس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی ہے۔ 2 بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے اٹک جیل کا دورہ کیا اور ان کی طرف سے سنجیدہ الزامات پر مبنی رپوٹ تیار کی گئی ہے۔