بہن کی رخصتی پر بھائی قتل، شادی کی تقریب جنازے میں تبدیل

Published: 22-08-2023

Cinque Terre

طرابلس: شادی کی تقریب کے دوران دلہن کے بھائی کو دولہا کے بھائی نے قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دلہن اور دولہا کے بھائیوں کے درمیان معمولی نوک جھونک دلخراش سانحہ میں تبدیل ہوگئی۔ افسوسناک واقعہ خانہ جنگی کا شکار ملک لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پیش آیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں سفید لباس میں ملبوس دلہن کو سڑک کے بیچوں بیچ روتے اور چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر خواتین بھی صدمے سے نڈھال ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دلہن کا بھائی بہن کو اپنی گاڑی میں شادی ہال لے جانا چاہتا تھا لیکن دولہے کے بھائی نے دلہن کے بھائی کی بات ماننے سے انکار کردیا اور اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

اشتہارات