پاکستان کیخلاف سیریز اور ایشیاکپ سے پہلے افغان ٹیم کو بڑا دھچکا

Published: 22-08-2023

Cinque Terre

افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ سے پہلے بڑا دھچکا لگ گیا۔افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹر نجیب زدران پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل گُھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، انکی جگہ شاہد اللہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ ایشیاکپ سے قبل نجیب زردان مکمل فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا میچ 26 اگست کولمبو میں ہوگا۔

اشتہارات