Published: 24-08-2023
کراچی: ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے الیکٹرک کے عملے پکی پٹائی لگا دی، عملے پر تاجروں نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔تاجر رہنما کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ جمپر اور میٹر اتارنے آئے تھے، بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے اور ہم تحریری طور پر کے الیکٹرک کو آگاہ کرچکے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک عملے کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں تھا، جمپر اور میٹر اتارنا بلا جواز ہے۔