Published: 28-08-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: تھانہ گوخر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری مجرم تو قیر نے اپنے ساتھی کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے عاصم کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کے گرفتار اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائیگا، اور سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔