Published: 30-08-2023
(رپورٹ شیخ شہباز علی)لالہ موسیٰ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا منفرد قدم،پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا خدمت مرکزجو گجرات بار سیشن کورٹ میں قائم کیا گیا تفصیلات کے مطابق گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر، جلالپورجٹاں میں پولیس خدمت مرکز کی بہترین سروسز کے بعد ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے گجرات بار سیشن کورٹ میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا۔پولیس خدمت مرکز کے قیام پر وکلاء برادری نے ڈی پی اوگجرات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ افتتا ح کے موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات ذکا اللہ سوہی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عثمان افضل، ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق،انچارج خدمت مرکز SI آفتاب شاہ اور دیگرو کلاء برادری نے شرکت کی۔ پولیس خدمت مرکز پر درج ذیل سہولیات ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ2۔لرنر ڈرائیونگ لائسنس 3۔تجدید ڈرائیونگ لائسنس 4۔انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ5۔وہیکل کلیرینس سرٹیفکیٹ 6۔گمشدگی دستاویزات 7۔اندراج کرایہ داران 8۔اندراج ملازم9۔جنرل پولیس ویری فیکیشن 10۔FIRکی کاپی11۔جرم کی اطلاع12۔ قانونی راہنمائی برائے تشدد خواتین اس کے علاوہ رینوویشن سیشن کورٹ گیٹ اور گجرات بار سیشن کورٹ کی کینٹین کا افتتاح بھی کیا۔