Published: 30-08-2023
(رانا مہتاب اسلم سے)گجرات پو لیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،3منشیات فروش گرفتار،3.5کلوسے زائدچرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل انسپکٹر عامر سعید نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد اویس ولد محمد اشفاق سکنہ نٹھرتحصیل کھاریاں کو گرفتار کر لیا۔گرفتارملزم کے قبضہ 1260گرام چرس برآمد کر لی گئی۔جبکہ ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی راجہ محمد اکرام نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروشوں 1۔ خاذق ولد شبیر حسین سکنہ محلہ چیک پوسٹ کوٹلہ ارب علی خاں سے1220گرام چرس 2۔ محمد عثمان ولد محمد ذوالقرنین سکنہ پہاڑے سے1340گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا