’جوان‘ کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

Published: 31-08-2023

Cinque Terre

 چنئی: فلم ’جوان‘ کے حوالے سے شاہ رخ خان کے بارے میں بڑا انکشاف سامنے آ گیا۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان ‘ کی ریلیز میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ فلم کی پروموشن کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں ’جوان ‘ کے آرٹ ڈائرکٹر نے شاہ رخ خان سے متعلق انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کے ذریعے 3 ہزارخاندانوں کی مدد کی۔آرٹ ڈائرکٹر متھو راج نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے فلم ’ جوان ‘ کے ذریعے بھارتی شہر چنئی میں 3 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا۔ شاہ رخ خان چاہتے تو فلم کا سیٹ ممبئی میں لگوا سکتے تھے تاہم انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور وہ چنئی آئے۔ ان تمام خاندانوں کی جانب سے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جوان ‘ ہندی، تمل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ  دیپیکا پاڈوکون،  سنیل گروور، وجے سیتوپتی اور نین تھرا شامل ہیں۔ فلم 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اشتہارات