وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت: ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ

Published: 03-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شعبہ حادثات میں، میڈیکل وارڈ، سرجیکل وارڈ سی سی یو، آئی سی یو سمیت مختلف وارڈ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ادویات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 

اشتہارات