کئی روز سے بھوکے بچوں کی ماں کی فرہاد پر ڈی ایس پی ڈسکہ ملک خلیل گھر کا راشن لے کر گھر پہنچ گئے

Published: 03-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پولیس کافرض مدد آپکی ڈی ایس پی ڈسکہ ملک خلیل کی ضرورتمند خاندان کی پکار پر لبیک‘سیالکوٹ کے علاقہ بھیلو مہار کی رہائشی مالی مشکلات کا شکار خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں بچے بھوکے ہیں‘جس کے فوری بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل راشن لے کر خاتون کے گھر پہنچ گئے جس پر پریشان حال فیملی نے پولیس آفیسر کو بتایا کہ شوہر مزدور دار ہے اور کئی روز سے مزدوری نہ ملنے کیوجہ سے گھر میں فاقہ کشی کا عالم تھابجلی کا بل جمع کر آنے کے لئے بھر قرض لیا جو اتارنے میں مشکلات درپیش اوپر سے بچوں کے اخراجات و مہنگائی کے باعث انتہائی پریشان تھے۔پریشان حال کنبے نے باز پرس کرنے اور راشن وغیرہ کی فراہمی پر ڈی. پی او سیالکوٹ اور ایس ڈی پی او ڈسکہ ملک محمد خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی ڈسکہ کو ضرورت مند فیملی کا خیال رکھنے اور خاتون کے شوہر کو مناسب روزگار کی تلاش میں مدد کی ہدایت بھی کی۔
 

اشتہارات