گجرات۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس:شراب سپلائی کی کوشش ناکام:3ملزمان گرفتار،600 بوتل شراب برآمد

Published: 06-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افصل سے)گجرات۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے شراب سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی 3ملزمان گرفتار،600 بوتل شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرام کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ ظہیر عباس 2۔ عبدالاسحاق 3۔ رضوان علی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 600بوتل شراب، سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور 2عددموٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات