ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں آگاہی مہم کا آغاز

Published: 10-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں آگاہی مہم کا آغازتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم‘ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر عباس بھٹی نے ضلع بھر کی طرح لالہ موسیٰ سرکل میں بھی  انسداد منشیات کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں شہر کے مین بازار میں واک کا اہتمام کیا۔جس میں مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے انسداد منشیات کی آگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔شہریوں نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر لالہ موسیٰ پولیس کو اخراج تحسین پیش کیا اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم نے کہا کہ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر کی طرح سرکل لالہ موسیٰ میں بھی منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے عہدے داران اور شہریوں کی جانب سے لالہ موسیٰ پولیس کی منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو سراہا گیا۔
 

اشتہارات