21تا 24ستمبرتک پاکستان کبڈی فیڈریشن اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا‘ ڈی سی گجرات

Published: 12-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں اہم اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن اور ضلعی انتظامیہ گجرات کے زیر اہتمام کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد 21 تا 24 ستمبر کو ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد کروایا جا رہا ہے، ایونٹ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہو گا، کبڈی میں قومی سطح کی ٹیمز سمیت پاک آرمی، رینجرز، واپڈ، اور ضلع گجرات کی ٹیم اور دیگر شہروں سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا ہے کہ شہری ٹورنامنٹ میں ضرور شرکت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی او ضلع کونسل ملک ابرار، اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایات دیں ہیں کہ ایونٹ کے لئے آئی ٹیموں و تماشائیوں کے لئے فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے، ایونٹ کے انعقاد کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائی جائیں، فول پروف سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک پلان جاری کیا جائے، کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لئے پارکنگ کا بہترین انتظام کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے روٹس کی صفائی، روٹس کلیئرنس کے بہترین انتظامات کئے جائیں اسٹیڈیم کے اطراف صفائی اور لائٹنگ کا بہترین بندوبست کیا جائے، میچز کے دوران تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ کی صفائی اور پینے کے پانی، اور پنکھوں کا مناسب انتظام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کے لیے تمام محکمے اپنی اپنی ڈیوٹی بہترین انداز میں سرانجام دیں، کسی افسر اہلکار کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی تمام متعلقہ افسران بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔
 

اشتہارات