تھانہ گلیانہ پولیس ان ایکشن:۔ 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 4کلو چرس برآمد کرلی

Published: 23-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:شیخ شہباز علی سے)گجرات۔تھانہ گلیانہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 4کلو چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلا ف آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم 1۔ ذیشان ظفر ولد ظفر سکنہ بھرنالہ سے 1280گرام چرس، 2۔ ملزم عادل بٹ ولد محمد یوسف سکنہ کوٹ ڈھٹربھمبر سے 1400گرام چرس برآمد،3۔ ملزم محمد اصغر ولدمحمد اشرف سکنہ باہروال سے 1260گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ ملزمان منشیات سمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں قاری مزمل عطاری کو کمسن بچے پر تشد د کرنے پر فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا
 

اشتہارات