پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

Published: 01-10-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 323.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کے اطلاق کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ  عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں،  روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اشتہارات