گجرات پولیس:۔ رائفل کلاشنکوف،رائفل 8MM،1کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد‘ملزمان گرفتار

Published: 04-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افصل سے)گجرات۔ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری 4ملزمان گرفتار، رائفل کلاشنکوف،رائفل 8MM،1کلو سے زائد چرس اور شراب برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں 1۔احسان اللہ 2۔ محمد ارشد 3۔ سجاد حسین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف، رائفل 8MM اور 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر منظوم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 30بوتل شراب برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
 

اشتہارات