Published: 08-10-2023
چنئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت کی ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بھارت کی تین وکٹیں صرف دو رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئیں۔ دونوں اوپنرز روہت شرما، ایشان کشان صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شریاس ائیر بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے ہیں۔چنئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 49.3 اوورز میں 199 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 41 رنز بنائے۔دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوشین 27، گلین میکسویل 15، کیمرون گرین 8، کپتان پیٹ کمنز 15، ایڈم زمپا 6 جبکہ ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی اوورز میں مچل اسٹارک نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے 3، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ ایشون، محمد سراج اور پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا آغاز فتح کے ساتھ کریں۔اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے جیت سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، شبمن گِل بخار کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں انکی کی جگہ ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کا اسکواڈ کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ بھارت کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، ایس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا، روی چندران اشون، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج