صائم ایوب کیوں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں؟ آفریدی، مشتاق نے سوال اُٹھادیا

Published: 08-10-2023

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق بالنگ کوچ نے صائم ایوب اور اعظم خان کو ایشین گیمز میں پاکستان شاہینز کی ٹیم میں منتخب نہ کرنے پر سوال اُٹھادیا۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بالنگ کوچ مشتاق احمد نے سوال اُٹھایا کہ اوپنر صائم ایوب کیرئیر کی بہترین فارم میں چل رہے ہیں لیکن انہیں نہ قومی ٹیم میں موقع دیا جارہا ہے اور نہ ہی شاہینز کی ٹیم سے کھلایا جارہا ہے؟۔مشتاق احمد نے کہا کہ صائم اور اعظم اسوقت ٹی20 اور ٹی10 لیگز کے سب سے زیادہ ڈیمانڈنگ پلئیرز ہیں، کھلاڑی اگر ہماری ٹیم کو چھوڑ کر لیگز کھیل رہے ہیں تو یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ بیٹھیں اور سمجھائیں۔شاہد آفریدی نے سوال کیا کہ صائم ایوب ابھی پاکستان کیلئے کھیل چکے ہیں، وہ لیگز کھیل رہا اور پاکستان شاہینز کی ٹیم ٹور کررہی ہے کیوں وہ اسکواڈ کے ہمراہ نہیں ہے۔

اشتہارات