جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کے دورہ بھارت کا خیر مقدم

Published: 12-10-2023

Cinque Terre

 لاہور: بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے دورہ بھارت کا خیرمقدم کیا ہے۔جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے انڈیا آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔جے شاہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ذکا اشرف کی بھارت میں دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے۔ ذکا اشرف اور جے شاہ نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔واضح رہے کہ ذکا اشرف جمعرات کے روز بی سی سی آئی کی دعوت پر انڈیا روانہ ہوں گے جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبہ سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اشتہارات