کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹا دیا گیا

Published: 12-10-2023

Cinque Terre

  کراچی: یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ کبریٰ خان کے خلاف اپ لوڈ کیا گیا مواد ہٹا دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کبریٰ خان نے جن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی وہاں سے مواد ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایف اے آئی سائبر کرائم سرکل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر اُن کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے کبریٰ خان سمیت دیگر اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا تھا۔یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی تھی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے تھے، اس دوران درخواست گزار سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔اداکاراؤں کے خلاف اہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن یوٹیوبر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ عادل فاروق راجہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی 4 صفِ اوّل کی اداکاراؤں پر نازیبا الزامات لگائے تھے جس پر کبریٰ خان اور مہوش حیات نے یوٹیوبر کے  خلاف عدالت عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اشتہارات